Monday January 20, 2025

میجر محمد حسین ارشاد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

اسکردو: ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر محمد حسین ارشاد کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ گلگت بلتستان کے ضلع گانگچھے سے تعلق رکھنے والے میجر محمد حسین گزشتہ روز ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہوگئے تھے، شہید کی نماز جنازہ امامیہ جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شہید کے بڑے بھائی میجر جنرل احسان علی، فورس کمانڈر گلگت بلتستان اور اسٹیشن کمانڈرسمیت سیاسی و مذہبی نمائندوں اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعدازاں میجر حسین شہید کو علی آباد قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔

FOLLOW US