Monday January 20, 2025

دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہوتو شریف خاندان پہلے نمبر پر آئے گا، شہباز گل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ایک بار پھر شریف خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہوتو شریف خاندان پہلے نمبر پر آئے گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں شہباز گل نے شریف خاندان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف ماضی میں عوام کے سامنے زرداری کو چور ڈاکو کہہ رہا تھا اور سوئس اکاؤنٹس اور سرے محل کے خلاف احتجاج کر رہا تھا جبکہ نواز شریف خود لندن میں جائیدادیں اور مال چھپا رہا تھا۔

شہباز گل نے کہا کہ ماضی میں نوازشریف خود اسرائیل کے ساتھ خفیہ دورے اور ہرزہ سرائی کررہا تھا، نواز شریف انقلابی بنا ہوا تھا پاکستان مخالف قوتوں کے ساتھ ملا ہوا تھا ، دوسرے بھائی ٹی ٹی ایکسپرٹ عمران خان کو یہودی لابی کہہ رہا تھا جبکہ دوسری جانب محمد زبیر کو این آر او مانگنے اسٹیبلشمنٹ کے پاس بھیج رہا تھا، شہباز گل کا کہنا تھا کہ دنیا میں منافقت کی سیاست کا مقابلہ ہوتو شریف خاندان پہلے نمبر پر آئے گا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے چوبیس دسمبر کو بھہ شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ باپ اور چچا جن کو بڑا ڈاکو کہتے رہے آج سپوتری ان کے نعرے مارتی پھرتی ہے، معاون خصوصی برائے سیاسی روابط نے کہا کہ عمران خان سب چوروں کو مجبور کردیا کہ گلی گلی روتے پھررہے ہیں۔

FOLLOW US