Monday January 20, 2025

بلوچستان ، ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ، 7 اہلکار شہید

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 7اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ واقعہ گزشتہ رات کے پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کو روکتے ہوئے ایف سی کے 7 جوان شہید ہوگئے جن میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل اورعبدالوکیل شامل ہیں جب کہ اس موقع پر سپاہی شیرزمان ، جمال ، عبدالروَف اور فقیرمحمد نے بھی جام شہادت نوش کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشتگردوں کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے جب کہ اس دوران کیے گئے آپریشن میں بڑی تعدادمیں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لیں ، بلوچستان کا امن کسی کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ، دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں امن کوسبوتاژ نہیں کر سکتیں۔

FOLLOW US