Friday May 17, 2024

’سندھ حکومت نہیں چھوڑیں گے نہ ہی کسی ادارے کیخلاف بولیں گے‘ پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کو بتادیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ساف صاف کہہ دیا ہے کہ وہ سندھ حکومت نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی ان کی طرف سے اداروں کو ہٹ کیا جائے گا ، یہ بات سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو نے شہاد ت سے چند روز قبل انہیں بتایا کہ سیاست میں ایک ہی سبق سیکھا ہے کہ کبھی بھی سیاست سے آؤٹ نہیں ہونا ،

زندگی میں ایک بائیکاٹ کر کے بہت بڑی غلطی کی اسی تناظر میں سابق صدر آصف علی زرداری اپنے صاحبزادے اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بھی سیاسی تربیت کر رہے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے کہا ہے کہ وہ سندھ حکومت نہیں چھوڑیں گے ، ہماری جنگ ہے کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی لیکن اداروں کو بھی نہیں ہٹ کریں گے۔ سینئر صحافی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی طرف سے بیانات بہت سخت آئیں گے کیوں کہ وزیر اعظم عمران خان بھی کہتے ہیں کہ یہ چور ہیں تو وہ اس کا جواب تو ضرور دیں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی والے سینیٹ میں بھی جائیں گے اور آئندہ سینیٹ الیکشن میں اپنے لوگ بھی کامیاب کروائیں گے اس سب کی وجہ سے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان پیپلز پارٹی سے ناراض ہیں یہی وجہ ہے کہ شاید وہ بے نظیر بھٹو کی برسی پر بھی نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مخالف تحریک میں پیپلزپارٹی کی طرف سے فیصہ ان کی لیڈر شپ نے کرنا ہے ان کی مرضی وہ جو مرضی فیصلہ کریں لیکن جب علامہ طاہر القادری نے دھرنا کیا پیپلزپارٹی تب سے ہی دھرنوں کے خلاف ہے اس لیے وہ دھرنے اور استعفوں کی سیاست نہیں کرے گی۔

FOLLOW US