Friday January 24, 2025

نیو کراچی صبا سینیما کے قریب فیکٹری میں دھماکہ۔ 6 افراد جاں بحق 10 زخمی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں بوائلر فیکٹری میں زوردار دھماکہ ، 10 افراد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی میں صبا سینیما کے قریب بوائلر فیکٹری میں بوائلر پھٹنے کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھماکے کی وجہ فیکٹری کی چھت بھی گرگئی ہے ۔ سند ھ رینجرز کے مطابق رینجر جوان موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں

کراچی کے علاقے نیو کراچی صبا سنیما کے قریب فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گری، زخمی افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ایک شخص کو ملبے سے زندہ حالت میں نکال لیا گیا۔فیکٹری میں دھماکے کے بعد پولیس اور رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دھماکے سے متعلق تفتیش شروع کردی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جارہا ہے تاہم ابتدائی تفتیش کے مطابق فیکٹری میں دھماکا بوائلر پھٹنے کے باعث ہوا تاہم دھماکے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

FOLLOW US