Friday January 24, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون پاکستان کی اہم ترین دینی شخصیت کو گولیاں مار کرشہید کردیا گیا

سٹٹ گارٹ (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی ملک جرمنی کے شہر سٹٹ گارٹ میں جامع مسجد المدینہ کے نائب خطیب مولانا قاری شاہد نوازقادری کو نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے جس کے بعد لاش ورثاکے حوالے کردی جائے گی۔ جامع مسجد المدینہ، پاکستان ویلفئیر سوسائیٹی سٹٹگارٹ نے بتایا ہے کہ نماز جنازہ سے متعلق جرمنی بھرمیں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔پاکستان ویلفئیر سوسائیٹی اور جامع مسجد المدینہ سٹٹگارٹ کی انتظامیہ جناب قاری شاہد نواز قادری صاحب کے تمام سوگواران، پسمندگان کے اس دکھ میں برابر کی شریک ہیے

FOLLOW US