Friday January 24, 2025

جلیل شرقپوری نے مسلم لیگ (ن) کو امتحان میں ڈال دیا! اپنا استعفیٰ بھیجتے ہوئے کیا شرط رکھ دی؟ جانیئے

شرقپور(مانیٹرنگ ڈیسک) لیگی رہنماء میاں جلیل شرقپوری کی جانب سے اپنا استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو بھیجوا دیا گیا ہے۔ جلیل شرقپوری کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے شرط رکھی گئی ہے کہ اگر پاکستان مسلم لیگ ن کا پورا پینل مستعفی ہوتا ہے تو پھر میرا استعفیٰ بھی قبول کر لیا جائے۔
جلیل شرقپوری کی جانب سے اپنے استعفے میں لکھا گیا ہے کہ اگر قومی اسمبلی این اے ایک سو بیس، صوبائی اسمبلی پی پی ایک سو اٹھائیس اور پی پی ایک سو انتالیس کے اراکین استعفے دیتے ہیں تو پھر میں بھی اپنی بات پر قائم رہوں گا، ہم چار لوگوں کا پینل تھا اور ہم نے ایک دوسرے کے ناموں پر ووٹ حاصل کیے ہوئے ہیں۔

FOLLOW US