Friday January 24, 2025

شاہد خاقان سے مناظرہ ، وزیراعظم نےندیم بابر کو مناظرہ جیتنے پر شاباش دے دی

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان شاہد خاقان عباسی سے مناظرہ جیتنے پر ندیم بابر کو شاباش دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے تحریک انصاف و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ڈویژم ندیم بابر کی تعریف کردی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کے اجلاس میں وزیراعظم نے ندیم بابر کی تعریف کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے مناظرے میں شاہد خاقان عباسی کو مات دینے پر معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی ارکان کی جانب سے گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اظہار خیال کی کوشش پر وزیراعظم نے تمام ارکان کو چپ کرا دیا اور کہا یہ سیاسی امور پر تبادلہ خیال کی بیٹھک ہے، دوسرے کسی موضوع پر بات نہ کی جائے۔

FOLLOW US