Friday January 24, 2025

جی 20، پاکستان کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی مئوخر کردی گئی،اب یہ رقوم کورونا پروگرامز پر خرچ کرسکے گا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) جی 20 ممالک نے پاکستان کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی مئوخر کردی، پاکستان نے قرضوں کی ادائیگی مئوخر کرنے کیلئے 19 معاہدے کیے، پاکستان کو انسداد کورونا اقدامات کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے، پاکستان اب یہ رقوم کورونا پروگرامز پر خرچ کرسکے گا۔ تفصیلات کے مطابق اعلامیہ وزارت اقتصادی امور ڈویژن میں بتایا گیا کہ جی ٹونٹی نے پاکستان کی معیشت کیلئے بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ جس کے تحت پاکستان کے ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی ادائیگی مئوخر کردی گئی ہے۔ اس کو پاکستان کی تاریخ کا جی 20 ملکوں کی جانب سے بڑا ریلیف قرار دیا جارہا ہے۔

ریلیف ملنے سے پاکستان کو قرض کی اتنی بڑی رقم واپس کرنے میں آسانی ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے قرضوں کی ادائیگی مئوخر کرنے کیلئے 19 معاہدے کیے ہیں، اس میں پریس کلب کے رکن ممالک کے قرضے بھی شامل ہیں۔ پاکستانی حکام نے اپنا مئوقف بیان کیا کہ کورونا وباء کے باعث پاکستانی معیشت بری طرح متاثر ہوئی، جبکہ انسداد کورونا اقدامات کیلئے فنڈز کی ضرورت ہے۔ قرضوں کی ادائیگی مئوخر ہونے سے پاکستان اب یہ خطیر رقم انسداد کورونا پروگرام پر خرچ کرسکے گا۔ یاد رہے پاکستان نے سعودی عرب کو مزید ایک ارب ڈالر واپس کر دیئے۔ سعودی عرب کو 3 ارب ڈالر قرض کی دوسری قسط واپس کر دی گئی۔ پاکستان سعودی عرب کو آئندہ سال جنوری میں مزید ایک ارب ڈالر ادا کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے چین کی مدد سے سعودی عرب کو رقم واپس کی۔ دوسری جانب وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے پاکستان کو خوشحال بنانے کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت غیرمعمولی بحران سے گزررہی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت کورونا کے باعث4.4 فیصد سکڑے گی۔ دنیا بھرمیں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزسے نیا چیلنج سامنے آیا ہے۔ دوسری جانب وزیرخزانہ حفیظ شیخ نے پاکستان کو خوشحال بنانے کے موضوع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت غیرمعمولی بحران سے گزررہی ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت کورونا کے باعث4.4 فیصد سکڑے گی۔ دنیا بھرمیں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزسے نیا چیلنج سامنے آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو2018 میں اقتدارمیں آنے پرکئی چیلنجزکا سامنا کرناپڑا۔ سخت مالیاتی ضبط سےاخراجات اوردرآمدات میں کمی اور ریونیو میں اضافہ کیا گیا۔ سخت اقدامات سے مالیاتی اور کرنٹ اکاوَنٹ خسارے میں بہتری آئی۔ حکومت کے اقدامات سے ٹیکس وصولیوں میں17 فیصد اضافہ ہوا۔ اسی طرح ترسیلات زر، برآمدات، سرمایہ کاری میں بہتری سمیت صنعتوں میں6.7 فیصد بہتری آئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا اثرات سے بچنے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاوَن کی پالیسی اپنائی۔ اسمارٹ لاک ڈاوَن سے کاروباراور روزگار برقراررہا اورمعیشت چلتی رہی۔ پاکستان کی کورونا حکمت عملی کوعالمی سطح پرسراہا گیا۔ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے1240ارب روپے کا ریلیف پروگرام بھی دیا۔

FOLLOW US