Friday January 24, 2025

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی حکومت پر برس پڑے 6 ماہ قبل بجٹ منظور ہوا، اب تک فند جاری نہ ہو سکے۔

لاہور (ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی مفاد عامہ کے منصوبوں کے لیے فنڈز جاری نہ کرنے پر پنجاب حکومت پر برس پڑے۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت کیا کررہی ہے؟ 6 ماہ قبل اسمبلی سے بجٹ منظور ہوا ہے۔ اب تک بجٹ کیوں جاری نہیں کیا جا رہا؟۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اگر اسمبلی کے فیصلوں کو نہیں ماننا ہے تو اس اسمبلی کا کیا فائدہ، اسے بند کر دینا چاہیے۔ حکومت کی بنائی گئی فنانس کمیٹی آف ڈویلپمنٹ منصوبوں کے راستے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

پاکستان تحریک انصاف حکومت کا اس وجہ سے کوئی بھی منصوبہ سامنے نہیں آرہا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ وزیر آباد کارڈیالوجی کو منظور شدہ بجٹ چھ ماہ سے نہیں دیاجارہا ہے۔ کیا فائدہ ایسے بجٹ کا جو کمیٹیوں میں گھومتا رہے۔ میں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھی کہا لیکن وزیر آباد کارڈیالوجی کا کچھ نہیں ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

FOLLOW US