Friday January 24, 2025

یکم جنوری سے سکولوں کو کھول دیا جائے گا، آل پاکستان کالجز ایسوسی ایشن

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہےکہ یکم جنوری کو سکولوں کو کھول دیا جائے گا۔ جبکہ یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بجلی کمرشل کرنے کے فیصلےکو واپس لیا جائے۔۔لوئر مال روڈ پر سٹارز کالج میں آل پاکستان کالجز اینڈ اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے مرکزی عہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے یکم جنوری سے لاہور سمیت ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ چیئرمین رانا عنصر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے تعلیمی نقصان ہو رہا ہے، تمام نجی کالجوں کو کورونا ایس او پیز کے تحت یکم جنوری سے کھول دیا جائے گا۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تعلیمی اداروں کو بجلی کمرشل بنیادوں پر کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

FOLLOW US