Friday January 24, 2025

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ جس کے بعد انھوںنے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ انھیں نزلے زکام اور بخار کی شکایت تھی جس کے بعد انھوںنے آج صبح شوکت خانم میمیوریل ہسپتال کی لیبارٹری سے اپنا کرونا ٹیسٹ کروایاجس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے اور انھوںنے ہر قسم کی سیاسی سرگرمیاں معطل کرکے خود کو قرنطینہ کر
لیا ہے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین آج کررونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں۔ وہ گزشتہ کئی ہفتوں سے سانس کی تکلیف کی وجہ سے ہسپتال داخل تھیں۔

FOLLOW US