Friday January 24, 2025

نوازشریف، مولانا فضل الرحمان اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کرتے رہے نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بےنقاب کریں، وزیراعظم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا واضح موقف ہے،اجلاس میں رائے دی گئی کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کرتے رہے، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بے نقاب کریں ، ہم مافیا کیخلاف جہاد کررہے ہیں جبکہ مافیا ہمارے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی و حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں وزیراعظم عمران خان اور پارٹی رہنماؤں میں سیاسی ، معاشی ، سینیٹ انتخابات اور پی ڈی ایم سے متعلق سیاسی امور پر مشاورت کی گئی،

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں ترجمانوں کو گائیڈلائنز بھی دیں۔وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی نیب ترامیم سامنے لانے کی ہدایت کردی ہے۔ اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کی شکل میں این آراو مانگا تھا۔ این آراو لینے کیلئے اپوزیشن نے نیب ترمیم کیلئے 34نکات دیے۔اپوزیشن کی تحریک صرف این آراو لینے کیلئے ہے، اپوزیشن کی تحریک کا دوسرا مرحلہ بھی ناکام ہوجائے گا۔وزیراعظم نے اسرائیل کے حوالے سے گائیڈلائنز دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے حوالے سے پاکستان کا واضح موقف ہے۔اجلاس میں رائے دی گئی کہ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان کو ہر فورم پر بے نقاب کریں ۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، فضل الرحمان نے اثاثے بنائے ان کو نیب کے سامنے سرنڈرکرنا ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم مافیا کیخلاف جہاد کررہے ہیں جبکہ مافیا ہمارے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے۔ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نیب ترمیم کیلئے ان کا مطالبہ تھا کہ نیب 2015ء سے پہلے کے کیسز کی تحقیقات نہیں کرے گا۔اس ترمیم سے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو این آراو پلس مل جاتا۔کہا گیا عدالتوں نے نااہلی کی عمر5 سے کم کی جائے،ان کو پتا ہے جب تک عمران خان ہے ان کی چوری کو تحفظ نہیں مل سکتا۔

FOLLOW US