Friday May 17, 2024

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بطور ترجمان پیپلز پارٹی چئیرمین مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی

کراچی (ویب ڈیسک) سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بطور پارٹی ترجمان مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے،انہوں نے کہا ہے کہ میں نے ترجمان پیپلز پارٹی چئیرمین کےعہدے سے استعفی دیا،پارٹی سےاستعفی نہیں دیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز خبر سامنے آئی تھی کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے ترجمان اور سینٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پارٹی کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر نے بلاول بھٹو کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ انہوں نے یہ فیصلہ پارٹی قیادت کے فیصلوں سے اختلافات کی وجہ سے کیا تھا۔تاہم اب مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اس معاملے پر خود وضاحت پیش کر دی ہے۔

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پارٹی چئیرمین کے ترجمان کی حیثیت سے استعفی دیا ہے لیکن پارٹی سے مستعفی نہیں ہوا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر مشکل وقت میں بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑا رہوں گا،ان کے ترجمان کی حیثیت سے ، ایمانداری ، خلوص اور ملک اور پارٹی کے بہتر مفادات کے لیے مشورے دیئے ہیں۔ ۔قبل ازیں پیپلز پارٹی میڈیا سیل نے سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے استعفے کی خبروں کی تردید کی تھی۔ پیپلز پارٹی میڈیا سیل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پیپلزپارٹی میں کسی سے بھی ناراضی کی خبریں غلط ہیں۔ مصطفیٰ نواز کھوکھر کے بلاول بھٹو کے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ کی خبریں من گھڑت ہیں۔ سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر کی پیپلزپارٹی چھوڑنے کی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے میڈیا سیل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مصطفیٰ نواز کھوکھر سے متعلق غیرمصدقہ خبریں بدنیتی کا شاخسانہ ہیں

FOLLOW US