Friday January 24, 2025

شیخ صاحب سے سو اختلاف لیکن انہوں نے چپڑاسی نہیں وزیر داخلہ بن کر دکھایا،حامد میر

لاہور (ویب ڈیسک) سینیئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ شیخ صاحب سے سو اختلاف لیکن انہوں نے چپڑاسی نہیں وزیر داخلہ بن کر دکھایا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ایک ٹوئٹ میں سینیئر صحافی حامد میر نے لکھا کہ “جناب چپڑاسی والی بات عمران خان نے میرے سامنے میرے ٹی وی شو میں کی تھی آپکو تو شیخ رشید کو مبارکباد دینی چاہئیے کہ جس شخص کو خان صاحب چپڑاسی رکھنے کو تیار نہ تھےاس شخص کو خان صاحب نے وزیر داخلہ بنا دیا شیخ صاحب سے سو اختلاف کریں لیکن انہوں نے چپڑاسی نہیں وزیر داخلہ بن کر دکھایا ہے۔ اے این پی کے رہنما کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے حامد میر نے انہیں کہا کہ شیخ صاحب سے سو اختلاف کریں لیکن انہوں نے چپڑاسی نہیں وزیر داخلہ بن کر دکھایا ہے۔

FOLLOW US