اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کی جائیدادوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے 2 گھر اور ایک پلاٹ ڈی آئی خان میں ہیں، ایک بنگلہ ایف8اسلام آباد اور ایک فلیٹ دبئی میں ہے ۔ پشاور،کراچی اورکوئٹہ میں فضل الرحمان کی دکانیں موجودہیں جب کہ مولانا کا ایک گھر، 5ایکڑ زرعی زمین عبدالخیل ڈی آئی خان میں ہے۔ ایک گھر، مدرسہ اور 5ایکڑ زمین شورکوٹ میں بھی ہے۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے دی گئی دستاویزات کے مطابق حال ہی میں مولانانے3ارب کی زمین چک شہزادمیں خریدی اورفروخت کی،
فضل الرحمان کی47لاکھ روپےمالیت کی کمرشل اراضی بھی ہے، 15لاکھ روپےمالیت کی کمرشل اراضی عبدالخیل ڈی آئی خان میں ہے جب کہ شورکوٹ میں25لاکھ مالیت کی کمرشل اراضی بھی فضل الرحمان کی ہے۔ علی امین گنڈاپور نےفضل الرحمان کےفرنٹ مین کے نام پر بنی جائیدادوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ فضل الرحمان کے فرنٹ مین گل وزیر اور اس کے بیٹوں کےنام پر3777کنال اراضی ہے، موسیٰ خان سابق ڈی ایف اوڈی آئی خان کے نام پر192کنال اراضی ہے، حاجی جلال خان وزیرکےنام پر714کنال اراضی ہے۔2005میں مولاناکےفرنٹ مین اشرف علی کو200کنال ارضی حکومت نے الاٹ کی تھی۔