اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم کے قریبی دوست سے معافی مانگ لی، گزشتہ برس سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں لگائے گئے الزامات غلط تھے، ریحام خان نے قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے وزیراعظم کے قریبی دوست انیل مسرت سے معذرت کرلی ہے،ریحام خان نے نوٹس میں لکھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر چھ دسمبر دوہزار انیس کو ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ ویڈیو میں انہوں نے انیل مسرت کے بارے میں کچھ ریمارکس دیئے تھے، اور اسی دن اس ویڈیو کو اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹادیا تھا،
اب وہ اپنے ریمارکس پر انیل مسرت سے معذرت کرتی ہیں جس سے ان کی ذات، بزنس اور فلاحی کاموں کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہو۔ ریہام خان نے اپنی ویڈیو میں انیل مسرت پر قادیانی ہونے کا الزام بھی لگایا تھا۔ ریحام خان نے چھ دسمبر دو ہزار انیس کو ایک اپنے یوٹیوب چینل شیئر کی گئی ویڈیو بھی ڈیلٹ کردی تھی۔