Monday January 20, 2025

استعفیٰ مہم میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا سب سے آگے خیبرپختونخواکے تمام اراکین قومی اسمبلی نے استعفے صوبائی صدر کے پاس جمع کر دیئے

پشاور(ویب ڈیسک) استعفیٰ مہم میں مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا سب سے اگے ۔مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکے تمام اراکین قومی اسمبلی نے استعفے صوبائی صدر کے پاس جمع کر دیئے۔ ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی کے مطابق مسلم لیگ ن خیبرپختونخواکے تمام اراکین قومی اسمبلی نے استعفے صوبائی صدر کے پاس جمع کر دیئے ۔اجتماعی استعفے امیر مقام اعلیٰ قیادت کے حوالے کریں گے، عمران نیازی کی فاشسٹ حکومت رخصت کرنے کیلئے کمر بستہ ہیں۔ترجمان مسلم لیگ ن اختیارولی کے مطابق جھوٹ ظلم اور نا انصافی کی حکومت مزید نہیں چلنے دیں گے، استعفے دیکر گھر نہیں بیٹھیں گے بلکہ حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے

FOLLOW US