Monday January 20, 2025

نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاکستان اور چین کے جنگی طیارے اڑان بھر نے کیلئے تیار، فضائی مشق کا آغاز ہوگیا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نعرہ تکبیر، اللہ اکبر! پاکستان اور چین کے جنگی طیارے اڑان بھرنے کیلئے تیار، پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق شاہین نہم کا آغاز ہو گیا ، مشق کا انعقاد پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان مشترکہ فضائی مشق شاہین نہم کا آغاز ہو گیا ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشق کا انعقاد پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئربیس پر ہو رہا ہے۔ چینی فضائیہ کا دستہ ہوا بازوں، ایئرڈیفنس کنٹرولرز اور تکنیکی عملے پر مشتمل ہے۔

ڈپٹی چیف آف ایئراسٹاف آپریشنزایئروائس مارشل وقاص احمد سلہری نے مشقوں کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ چینی فضائیہ کےاسسٹنٹ چیف آف اسٹاف میجرجنرل سن ہانگ بھی تقریب کاحصہ تھے۔ ترجمان کے مطابق فضائی مشقوں سے دوطرفہ فضائی افواج کے مابین عسکری تعاون کو فروغ ملے گا۔

FOLLOW US