Friday January 24, 2025

غیر ملکی میگزین کے سروے میں تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت قرار

لاہور(ویب ڈیسک) غیر ملکی میگزین کے سروے میں تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت قرار۔ تفصیلات کے مطابق ایک غیر ملکی میگزین کی جانب سے ایک آن لائن سروے کروایا گیا ہے جس میں یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ پاکستان کی سب سے مقبول سیاسی جماعت کون سی ہے۔ سروے کے دوران آن لائن سروے کے دوران 86 فیصد لوگوں نے حکمراں جماعت کے حق میں فیصلہ سنایا، جبکہ اپوزیشن جماعتیں صرف 14 فیصد افراد کی حمایت حاصل کر سکیں۔
سروے میں کل 42 ہزار سے زائد افراد نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

86 فیصد لوگوں نے کہا کہ وہ تحریک انصاف پر بھروسہ رکھتے ہیں، آئندہ عام انتخابات 2023 میں موجودہ حکمراں جماعت ہی ان کی چوائس ہوگی۔ سروے میں 7 فیصد افراد نے ن لیگ، 4 فیصد سے زائد نے پیپلز پارٹی جبکہ تقریباً 2 فیصد نے جے یو آئی ف کو ووٹ دینے کا کہا۔ یہاں واضح رہے کہ گزشتہ ماہ گلگت بلتستان انتخابات سے قبل بھی ایک سروے سامنے آیا تھا جس میں عوام کی اکثریت نے تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا فیصلہ سنایا تھا۔ بعد ازاں گلگت انتخابات کے نتائج نے سروے نتائج کو درست ثابت کیا اور تحریک انصاف الیکشن جیتنے میں کامیاب رہی۔

FOLLOW US