Friday January 24, 2025

حفیظ شیخ کی چھٹی کا وقت! مشیر خزانہ کا متبادل کون ہے؟ وزیر اعظم عمران خان کا بڑا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ نیب کیسز پر حفیظ شیخ کو ہٹانا پڑا تو ہٹا دیں گے، انکا متبادل ہمارے پاس موجود ہے، پاکستانی معیشت درست سمت میں چل نکلی ہے، فوری اصلاحات نہ کرنے سے پاکستان کو بہت نقصان ہوا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اخبارات ےایڈیٹرزسےملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن استعفےدے ہم فوراً الیکشن کرادیں گے، اپوزیشن کےساتھ این آر او کی کوئی بات نہیں ہوگی،اپوزیشن کےساتھ ہرموضوع پر ڈائیلاگ کیلئے تیارہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھےفوج کی جانب سےہرپالیسی پرمکمل حمایت حاصل رہی ہے،میں چاہتاہوں اسمبلی میں سوالات کاجواب دوں لیکن مجھےبات بھی نہیں کرنےدی جاتی،مسلم لیگ ن کے 40رہنماایسےہیں جنہوں نےسرکاری زمینوں پرقبضےکررکھےہیں،سینیٹ الیکشن کےبعد بلدیاتی الیکشن کروائیں گے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بھی غیرمستحکم کرنےکی یہ سازش ہورہی ہے،ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلم ممالک کوغیر مستحکم کیاگیا،کچھ ملک ایسے ہیں جوپاکستان کو ترقی کرتاہوا نہیں دیکھنا چاہتے،تعمیراتی شعبےمیں کام سے پاکستان کی معیشت کوبہت مددمل رہی ہے،اس قسم کےمالی خسارے میں آئی ایم ایف کےپاس فوری جاناچاہیےتھا،دوسری بڑی غلطی اداروں کی اصلاحات کاعمل شروع نہ کرناتھا،حکومت سنبھالنےکےفوری بعدآئی ایم ایف کےپاس نہ جانا ہماری سب سےبڑی غلطی تھی ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں عدم استحکام پیداکرنےکی کوشش کی جا رہی ہے،پاکستان کےاندربھی جو کچھ ہو رہا ہے اس کے پیچھے بھی کوئی سورس ہے،اس سارےعمل کےپیچھے ایک پوراپلان موجودہے،سعودی عرب اور ایران کےدرمیان کشیدگی پیداکرکےانہیں کمزور کرنےکی کوشش کی جا رہی ہے،عراق اورایران کوآپس میں لڑا کر دونوں ملکوں کوتوڑنےکی کوشش کی گئی،عراق میں جوکچھ ہواوہ بھی اسی وجہ سےہوا۔

FOLLOW US