Friday January 24, 2025

’’10 بار اکٹھے حج کی سعادت اور۔۔‘‘جنید جمشید سے اپنے تعلق کے حوالے سے مولانا طارق جمیل نے حیران کن باتیں بتا دیں

کراچی (ویب ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے گزشتہ روز انہوں نے اخلاق میں جنید جمشید جیسے بہت کم دیکھے ہیں۔ معروف نعت خواں اور سابق گلوکار جنید جمشید کی چوتھی برسی پر مولانا طارق جمیل نے ایک سوشل میڈیا پیغام شیئر کیا جس میں انہوں نے جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ ’میں نے اخلاق میں جنید جیسے بہت کم دیکھے ہیں، کتنی خوبصورت واپسی مقدر ہوئی، اللہ تعالیٰ اس کی بخشش فرمائے۔‘ اس سے قبل ایک انٹرویو میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ جنید جمشید اور میں نے 10 حج اکٹھے کیے تھے۔ یاد رہے کہ جنید جمشید 7 دسمبر 2016 میں ایک طیارے کے حادثے میں اس جہاں سے کوچ کرگئے تھے۔ ان کی اہلیہ بھی اس حادثے میں جاں بحق ہوئی تھیں۔

FOLLOW US