Friday January 24, 2025

پیپلز پارٹی کے پہلے رکن اسمبلی نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا

ملتان (ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی کے پہلے رکن اسمبلی نے اپنا استعفیٰ بلاول بھٹو کو پیش کردیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھجوا دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر استعفے کی تصویر کے ساتھ سید علی حیدر گیلانی نے لکھاکہ ’’ملک میں جمہوریت کی بقا کی کوشش میں آپ کی سیاسی دوراندیشی پر مجھے یقین ہے، بلاول بھٹو براہ مہربانی میرا استعفیٰ قبول فرمائیں، یہ آپ تک جلد پہنچ جائے گا ۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے ملتان کے صوبائی حلقے پی پی -211 سے منتخب رکن اسمبلی ہیں۔

FOLLOW US