Friday January 24, 2025

کیمپ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو نوکری سے فارغ کردیا گیا۔

لاہور (ویب ڈیسک) کیمپ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال جیل قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنے رشتہ دار مرد و خواتین کو جیل کی بیرکوں کا وزٹ کرانے والے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کیمپ جیل لاہور کو آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے نوکری سے فارغ کر دیا ہے- رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ذیشان نے اپنے 3 رشتہ داروں کو وفد کے ساتھ کیمپ جیل کی بیرکس کا دورہ کرایا تھا۔ لائن انچارج نے غیر متعلقہ افراد کو دورہ کروانے پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ کی شکایت سپرنٹنڈنٹ جیل کو کی تھی، جس پر تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی- تحقیقات میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ذیشان علی قصور وار ٹھہرے، جس پر آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے انھیں نوکری سے فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا-

FOLLOW US