Friday January 24, 2025

اپوزیشن نے آخری کارڈ شو کر دیا! پورا ملک جام کرنے کا فیصلہ ، 31 دسمبر کو حالات کس قدر خراب ہونے والے ہیں؟ اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ 31دسمبر تک تمام اراکین اپنے استعفے پارٹی قائدین کے پاس جمع کروادینگے۔ قومی اور صوبائی اسمبلی دونوں کے استعفے جمع کروائیں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تیرہ دسمبر کو مینار پاکستان میں جلسہ ہوگا،حکومت نے روکنے کی کوشش کی تو ملتان سے برا نتیجہ سامنے آئے گا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان ہم سے این آر او مانگ رہے ہیں ہم نے ان کی درخواست مسترد کردی ہے،حکومت کیساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونگے۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ سٹیرنگ کمیٹی کے اگلے اجلاس میں لانگ مارچ سمیت دیگر فیصلے ہونگے۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت کی کرسی ہل چکی ہے ایک اور دھکا دینے کی ضرورت ہے، ہم استعفے دیکر واپس نہیں چاٹیں گے،ہماری تحریک دھاندلی کے خلاف ہے۔

FOLLOW US