Thursday September 18, 2025

عمران خان پہلےہی ایک جاہل اورمنافق آدمی ہیں، اب انہوں نےاپنےٹویٹرسےسب کوان فالوکرکےاپنی جہالت کامزیدثبوت دیا

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پر صارفین کو ان فالو کرنے کے بعد سماجی رہنما و گلوکار جواد احمد نے وزیراعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنے آپ کو عقل سمجھنا شروع کردیا ہے ۔ جواد احمد نے کہا کہ جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو عمران خان نے ان فالو کیا ہے انہیں ڈوب مرنا چاہیے ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ایک پیغام میں گلوکار و چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے لکھا کہ ’’عمران خان پہلےہی ایک جاہل اورمنافق آدمی ہیں۔

اب انہوں نےاپنےٹویٹرسےسب کوان فالوکرکےاپنی جہالت کامزیدثبوت دیاہے۔اسکامطلب یہ ہےکہ اب یہ آدمی اپنےآپ کوعقل کل سمجھنےلگاہے۔ PTIکےوہ لیڈرجنہیں وہ پہلےفالوکرتےتھےانہیں اب ڈوب مرناچاہیےکہ انکےجاہل لیڈرکےسامنےانکی دوکوڑی کی بھی عزت نہیں ہے‘‘۔ واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر کئی لوگوں کو ان فالو کیا تھا جس کے بعد جواد احمد و دیگر رہنماؤں کی جانب سے اس پر ردعمل بھی سامنے آیا ہے ۔