Sunday December 14, 2025

مریم نواز ہم پر استعفے دینے کیلئے دباؤ ڈال رہی ہیں اراکین اسمبلی کا شہباز شریف سے شکوہ، جیل میں خاص پیغام بھجوا دیا

لاہور (ویب ڈیسک) سینیئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے درجنوں اراکین اسمبلی نے جیل میں شہباز شریف کو پیغام بھجوایا ہے کہ مریم نواز شریف استعفوں کے لیے ہم پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے اجلاس میں بھی کوئی خاص بات نکل کے سامنے نہیں آئے گی۔وہ اسلام آباد جانے کا اعلان کریں گے جو کہ پہلے ہی سب کو معلوم ہے۔ اس کے علاوہ تین استعفوں کا مطالبہ کریں گے۔مریم نواز نے تو خواتین اراکین اسمبلی کو بھی کھری کھری سنا دی ہیں۔ سینئیر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز اسمبلی ممبران سے سخت نالاں ہیں ،

ان کو بلایا گیا ، ڈرایا گیا ، دھمکایا گیا اور نواز شریف کو فون کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور جلسہ کی کامیابی کے لیے قبضہ گروپ متحرک ہوگئے ہیں جنہوں نے ماضی میں اربوں روپے کمائے ہیں ،قبضہ گروپ نے فنڈنگ کرنی شروع کردی ہے۔ اگر عمران خان کے تصور کے مطابق قبضہ گروپ کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی تو یہ زمین پر آجائیں گےا ور اس میں اعلٰی پولیس افسر بھی شامل ہے۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ میں لاہور کے بکیز نے بھی بھاری سرمایہ کاری کردی ہے کہ اس سے پہلے کہ قبضہ گروپ اور منشیات کےخلاف سخت ایکشن ہو جلسے کو کامیاب کریں ۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز نے جس کو بھی بلایا ہے ہر ایک کو کہا ہے کہ کم از کم 20 ہزار بندے لے کر آئیں اور فوٹیج صرف مجھے دینی ہے۔ انہیں یقین ہوگیا ہے کہ شاید بادی النظر میں وہ مینار پاکستان نہیں بھر سکتیں ۔جب کہ صحافی طاہر ملک کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے انتہائی جارحانہ انداز اپنا لیا ہے اور وہ سمجھتئ ہیں کہ بس ہر کسی سے لڑنا ہے۔اپوزیشن اجلاس میں یہ بات بھی زیر بحث آ چکی ہے کہ چاہے جلسے میں ہزار لوگ ہیں یا کروڑ اس سے عمران خان کو فرق نہیں پڑتا۔جلسے کی تعداد سے عمران خان کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔