Sunday January 19, 2025

عاصم سلیم باجوہ چھا گئے ، سی پیک کے حوالےسے قوم کو اب تک کی بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا وبا سے نجات کے بعد سی پیک پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے علاقائی تجارت اور باہمی روابط کے فروغ کا مرکز بنے گا۔ سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق چیئرمین سی پیک اتھارتی عاصم سلیم باجوہ سے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود کی ملاقات۔ ملاقات میں دوران گفتگو عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ اتھارٹی سی پیک منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ جے سی سی کا دسواں اجلاس جلد ہوگا۔ اجلاس سے سی پیک منصوبوں میں توسیع اور معاشی مواقع بڑھیں گے۔ پاکستان صنعتوں میں چینی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرے گا۔

اس موقع پر سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم متفق ہے کہ سی پیک قومی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ سی پیک انرجی اور انفراسٹرکچر منصوبوں سے روزگار کے ہزاروں موقع پیدا ہوئے۔ سی پیک سے صنعتی پیداوار بڑھی، یہ منصوبے پاکستان کی معاشی ترقی کا لازمی جزو ہیں۔ قبل ازیں وفاقی وزیر برائے سمندری امور علی زیدی نے بھی چیئرمین سی پیک اتھارٹی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر نے ان کی کوششوں کو سراہا اور سی پیک منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان کو انڈسٹریل اینڈ لاجسٹکل حب میں تبدیل کر دے گا، چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے وزارت میری ٹائم افیئر کا تعاون پر شکریہ ادا کی

FOLLOW US