Wednesday November 27, 2024

گیس بحران شدید، سندھ میں سی این جی اسٹیشنز تین دن بند رکھنے کا فیصلہ

کراچی (ویب ڈیسک) گیس بحران کی شدت کے پیش نظر سندھ میں ہفتے کے تین دن چوبیس گھنٹوں کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق گیس لوڈمنجمنٹ پلان کے تحت ہفتے کے تین روز اسٹیشنز کو سپلائی معطل رہے گی۔ سی این جی اسٹیشنز پیر، بدھ اور جمعہ کو چوبیس گھنٹوں کے لیے بند رہیں گے۔ آر ایل این جی پر چلنے والے اسٹیشنز سے گیس کی سپلائی جاری رہےگی۔ سوئی گیس حکام کےمطابق صنعتی سیکٹر کو بہتر گیس پریشر فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ کورنگی،سائٹ،نارتھ کراچی اورایف بی ایریا میں گیس پریشر دو ہفتوں سے ڈاؤن تھا۔ گزشتہ ہفتے صوبے میں شیڈول تبدیل ہونے کے بعد چار روز سپلائی معطل رہی تھی۔ کراچی میں سرد موسم کےساتھ ہی گیس کی سپلائی میں پریشر میں کمی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔

FOLLOW US