Wednesday May 15, 2024

ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑی سزا سنا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریڈ زون میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج نوکری سے برطرف کردیا۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم پی اے کے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے دفاع میں فائرنگ کرنے والے ایڈیشنل سیشن جج محمد جہانگیر اعوان کو نوکری سے برطرف کردیا۔ انکوائری کے بعد جج کی برطرفی کا حکم چیف جسٹس اطہر من اللہ نے دیا، اس حوالے سے رجسٹراراسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر اعوان کا ریڈزون میں پیٹرول پمپ پر شہری کے ساتھ جھگڑاہوا تھا، ان

کے خلاف مختلف الزامات کی بنا پر انکوائری پہلے سے زیر التواء تھی، جہانگیراعوان ریڈزون واقعہ میں مس کنڈکٹ کے مرتکب قرارپائے۔واضح رہے ریڈ زون میں پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی عابدہ راجہ کے شوہر چوہدری خرم اور ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کے مابین گاڑی کی آگے بڑھانے کے معاملے پر تلخی کلامی ہوئی جس کے بعد چوہدری خرم نے جج جہانگیر اعوان کو تھپڑ ماردیا۔ ہاتھا پائی شروع ہونے کے بعد جہانگیر اعوان نے اپنی گاڑی سے پستول نکال کر ہوائی فائر کیے تھے۔

FOLLOW US