Sunday January 19, 2025

آخری منزل اسلام آباد نہیں راولپنڈی ہے، پی ڈی ایم نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ڈی ایم کی آخری منزل اسلام آباد نہیں راولپنڈی ہے، اس بات کا دعویٰ معروف صحافی صابر شاکر نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں کیا، انہوں نے کہا کہ عسکری قیادت کو متنازعہ بنانے اور دباؤ میں لانے کے لئے پی ڈی ایم منصوبہ بندی کر رہی ہے۔انہوں نے پروگرام میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کا ہدف اسلام آباد نہیں بلکہ راولپنڈی ہے، انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ ہوا تو اسلام آباد کی بجائے راولپنڈی کا رخ کیا جائے گا، معروف صحافی نے کہا کہ اس مقصد کے لئے

نواز شریف متحرک ہیں اور وہ جنرلز کے استعفے کی بات بھی کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی آنے والے دنوں میں تمام غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی، انہیں آٹے دال کا بھاو معلوم ہو جائے گا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صد رمریم نواز نے کہا ہے کہ جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے،جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور جعلی وزیر اعظم کے چند دن رہ باقی رہ گئے ہیں، اسے گھر بھیجنے کی حتمی ذمہ داری لاہور کے کندھوں پر آ گئی ہے،یہاں آکر دیکھ لو کیا لوگوں کو کرسیوں کی ضرورت ہے، میں نواز شریف، شہباز شریف اور اپنی طرف سے لاہوریوں کو تیرہ دسمبر کے جلسے میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے خود آئی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داروغہ والا میں خرم روحیل اصغر کی طرف سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خواجہ سعد رفیق، خرم روحیل اصغر نے بھی خطاب کیا جبکہ اس موقع پر پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود تھے۔ مریم نواز نے کہا کہ لاہور کے عوام نے تو آج سے ہی جلسے کے آغاز کر دیا ہے، جو جعلی وزیر اعظم بیٹھا ہے میں نے اس کا نام تابعدار خان رکھ دیا ہے، تم لاہور کا جلسہ روکو گے تو بھی جلسہ نہیں رکے گا، تم کہتے ہو کرسیاں نہیں دوں گا، ٹینٹ نہیں دوں گا، کیا داروغہ والا کے اجتماع میں کوئی کرسی نظر آرہی ہے، کیا ان لوگوں کو کرسیوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے شرکاء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت تمہیں تیرہ دسمبر کو روکے گی تو کیا تم رک جاؤ گے، جلسے کی اجازت نہ ملی تو کیا جلسے نہیں ہوگا۔ ملتان میں لوگوں کو جلسے کی اجازت نہ ملی و سڑک پر جلسہ ہو گیا، پھر لاہور تو لاہور ہے،

جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری لاہور سے بہت سی امیدیں ہیں، لاہور نے پاکستان کو نواز شریف جیسا بیٹا دیا ہے، پی ڈی ایم کی قیادت نے آخری جلسہ لاہور میں اس لئے رکھا ہے کیونکہ انشا اللہ تیرہ دسمبر کو آر یا پار ہوگا، جعلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں اور جعلی وزی وزیر اعظم کے چند دن رہ گئے ہیں،اسے گھر بھیجنے کی حتمی ذمہ داری لاہور کے کندھوں پر آ گئی ہے، کیا اپنی بیٹی کے ساتھ باہر نکلو گے، مہنگائی،بیروزگاری، لا قانونیت کو ہمیشہ کے لئے ختم کرنے کے لئے باہر نکلو گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ 13دسمبر میں لاہور میں دما دم مست قلندر ہوگا،جب لاہور میں دما دم مست قلندر ہوتاہے تو حکمرانوں کی ٹانگیں کاپتی، ہاتھ لرزتے ہیں اور ماتھے پر پسینہ بھی آتا ہے۔تم ہمیں جیلوں میں ڈال کراور جھوٹے الزام لگا کر کاررواں جمہوریت کا راستہ نہیں روک سکے بلکہ قافلے آگے بڑھتے رہتے ہیں۔مریم نواز عوام کے حقوق کی جدوجہد کو کامیاب بنانے کیلئے نکلی ہیں۔تاریخ گواہ ہے جب مشکل وقت، بحران آتے ہیں تو مائیں، بہنیں او ربیٹیاں اپنے گھر والوں کے ساتھ بغاوت کے علم بلند کرتی ہیں تو ناکامء نہیں ہوتیں۔انہوں نے کہاکہ لاہوریوں،پنجابیوں وعدہ کرو 13دسمبرکو سارے قافلے سارے راستے مینار پاکستان کی طرف جائیں گے،بزدل حکمرانوں راستہ روکنے کی غلطی نہ کرنا، طوفانوں کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، اگر ایسا کرو گے تو خس و خاشاک کی طرح بہہ جاؤ گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اورشہبازشریف پی ڈی ایم کا قافلہ منزل پر پہنچے گا لوگوں کو حقوق ملیں گے،غربت و قانونیت دینے والے حکمرانوں کو اب گھر جانا ہوگا۔خرم روحیل اصغر نے کہا ہے کہ نوازشریف آئے گا ملک کا چوتھی بار وزیر اعظم بنے گا،آج سے 13دسمبر تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے،اب حکومت کو جم غفیر بہاکر لے جائیگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان جو کرسکتاہے کر لے۔

FOLLOW US