Friday November 29, 2024

شاندار خدمات سرانجام دینے والے پاک فوج کے سابق جرنیل کا کرونا کے باعث انتقال کرگئے

مظفرآباد، اسلام آباد(ویب ڈیسک) کرونا وائرس کے باعث ریٹائرڈلیفٹیننٹ جنرل و چیئرمین پبلک سروس کمیشن محسن کمال انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے تعلق رکھنے والے سابق ریٹائرڈ جنرل محسن کمال جو چیئرمین پبلک سروس کمیشن بھی رہ چکے ہیں جو کرونا کی وباء کے باعث انتقال فرما چکے ہیں،سیاسی و سماجی شخصیتوں کی جانب سے اظہار تعزیت،وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا اظہار افسوس،وزیر اعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ کشمیر کے عظیم سپوت محسن کمال جن کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ،جبکہ آزادکشمیر

پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کی حیثیت سے اُن کی خدمات سنہری حرفوں میں لکھی جائیں گی ۔یاد رہے محسن کمال نے اپنے گھر میں قرنطینہ کررکھا تھے۔دریں اثنا ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.94 فیصد ہوگئی۔این سی اوسی کے مطابق میر پور میں مثبت کیسز کی شرح سب سے زیادہ 22 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ این سی اوسی کے مطابق کراچی 17.39 فیصد پہلے اور پشاور 16.02 فیصد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے ،راولپنڈی میں مثبت کیسز کی شرح 11.26 فیصد تک پہنچ گئی ،کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 17.39 فیصد ہوگئی ۔ این سی اوسی کے مطابق حیدرآباد میں مثبت کیسز کی شرح 12.36 فیصد ہوگئی۔ آزاد کشمیر میں مثبت کیسز کی شرح 10.83 فیصد ہوگئی، بلوچستان میں مثبت کیسز کی شرح 11.62 فیصد، گلگت میں 3.92 فیصد ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 6.16 فیصد تک پہنچ گئی،خیبرپختونخوا میں مثبت کیسز کی شرح 11.47 فیصد ہوگئی ۔ پنجاب میں مثبت کیسز کی شرح 4.02، سندھ میں 11.47 فیصد ہوگئی۔ این سی اوسی کے مطابق گلگت میں مثبت کیسز کی شرح 2.68 فیصد ریکارڈ کی گئی ،ملک بھر میں کورونا کے 2436 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ،ملک بھر میں کورونا کے 327 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

FOLLOW US