Saturday May 18, 2024

اسحاق ڈار کے دعوے کے برعکس پاکستان اور بیرون ملک میں اربوں کی مزید جائیدادوں اور سرمایہ کاری کا انکشاف

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دعوے کے برعکس ان کی پاکستان اور بیرون ملک اربوں روپے لاگت کی مزید جائیدادوں اور سرمایہ کاری کا انکشاف ہوا ہے۔ایک غیرملکی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسحاق ڈار کا نہ صرف گلبرک لاہور میں ایک گھر ہے بلکہ متحدہ عرب امارات میں بھی ان کے دو فلیٹس ہیں۔رپورٹ میں دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ تبسم ڈار نے ہجویری ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں 3.45ملین روپے کی سرمایہ کاری کی۔اسی طرح سابق وزیر خزانہ نے ہجویری مضاربہ منیجمنٹ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ

میں 1.08ملین روپے کی سرمایہ کاری کی۔اس کے علاوہ دونوں میاں بیوی نے ایچ ڈی ایس سیکورٹیز پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی این جی پاکستان لمیٹڈ میں بالترتیب 4.19ملین اور 0.29ملین روپے کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔اگست تا ستمبر2015ء استحاق ڈار نے این آئی ٹی میں 120ملین روپے لگائے،اس سے جنوری2017ء میں 35.488ملین روپے کمائے۔2017ء میں انہوں نے میوچل فنڈ آف الفلاح جی ایچ پی میں 150ملین روپے کی سرمایہ کاری کی جبکہ ٹرم ڈیپازٹ رسپٹ میں 250ملین روپے لگائے۔2016ء میں اسحاق ڈار نے پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز میں 325.74ملین روپے کی سرمایہ کاری کی۔پاکستان میں جائیداد اور اثاثہ جات کے حوالے سے دستاویزات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار کا گلبرگ 3 بلاک ایچ لاہور میں مکان نمبر7ان کی ملکیت ہے،جو انہوں نے 1988ء میں 2.51ملین روپے کی لاگت سے خریدا۔یہ دستاویزات لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ریکارڈ سے متعلق ہیں۔مزید برآں انہوں نے1988ء میں مونابھٹیاں کے مقام پر2کنال19مرلہ کا پلاٹ اپنی اہلیہ کے نام خریدا،جس کی مالیت 50ہزار روپے تھی جبکہ الفلاح ہاؤسنگ سوسائٹی لاہور میں انہوں نے تین پلاٹ7.05ملین روپے کی لاگت سے خریدے،اسحاق ڈار ان کی اہلیہ اوربیٹے علی ڈار ان پلاٹوں کے مالک ہیں،ان کی اہلیہ کے پاس ڈی ایچ اے لاہور فیز5میں 1.46ملین روپے لاگت کا ایک مکان ہے۔

سابق وزیر خزانہ اور ان کی اہلیہ کی موضع میلوٹ اسلام آباد میں 6ایکڑ کی اراضی بھی ان کی ملکیت میں ہے جو انہوں نے2008ء میں 14.11ملین روپے سے خریدی۔2005ء میں اسحاق ڈار نے ایاز بلڈرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ0.6ملین روپے کے ساتھ2کنال کا پلاٹ خریدا۔2006ء میں پارلیمنٹیرین انکلیو اسلام آباد میں بھی 2کنال کا ایک اور پلاٹ 1.7ملین روپے لاگت سے خریدا۔ان کے پاس سینیٹ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اسلام آباد میں بھی ایک پلاٹ ہے جس کی مالیت0.905ملین روپے ہے۔اسحاق ڈار کے نام لینڈ کروزر سمیت پانچ لگژری گاڑیاں بھی ہیں۔ اسی طرح اسحاق ڈار کے پاس نہ صرف بیرون ملک جائیداد ہے بلکہ سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔ان کے اپنے اور خاندان کے افراد کے نام بیرون ملک کئی اثاثہ جات بھی ہیں جبکہ یو اے ای میں ان کی دو لگژری گاڑیاں بھی ہیں اور انہوں نے بیرون ملککمپنیوں براق ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ میں 5.5ملین پاؤنڈ اور دارالنہیان پرائیویٹ لمیٹڈ میں 1250ڈالر کی سرمایہ کاری بھی کر رکھی ہے۔

FOLLOW US