Sunday May 12, 2024

15 لاکھ ڈالر سے زائد چونا لگانے والی پاکستانی خاتون سے متعلق مزید سنسنی خیز انکشافات

کراچی(ویب ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے خود کو مردہ ظاہر کر کے امریکی کمپنی سے انشورنس کی رقم لینے والی خاتون سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق امریکی انشورنس کمپنی کو چونا لگانے والی پاکستانی خاتون کا تعلق سوات سے ہے، خاتون کے پاس امریکی شہریت ہے تاہم وہ اب پاکستان میں ہے۔ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ مقدمے کے اندراج کے بعد سے خاتون پاکستان میں روپوش ہے اور جرم میں مرکزی کردار خاتون کے بھائیوں نے ادا کیا، خاتون کے بھائیوں کو بھی مقدمے میں نامزد کر دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں اطلاعات کے مطابق خاتون کے دونوں بچے بیرون ملک ہیں،

ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کرنے والے ڈاکٹر اور یوسی سیکرٹری کی تلاش جاری ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مقدمے میں کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔خیال رہے کہ سیما کھربے نامی پاکستانی خاتون نے خود کو مردہ ظاہر کر کے امریکی انشورنش کمپنی سے رقم حاصل کی۔خاتون نے اپنی جعلی موت کے ذریعے امریکا میں انشورنس پالیسی کلیم کی، خاتون نے 2008 اور 2009 میں امریکا میں دو انشورنس پالیسیاں لیں، سیما کھربے کے بیٹے اور بیٹی نے انشورنس کلیم کی 15 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم حاصل کی۔

FOLLOW US