Monday January 20, 2025

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے کیس کی سماعت لائیو ٹی وی پر نشر کرنے کی درخواست کردی

لاہور (ویب ڈیسک) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے کیس کی سماعت لائیو ٹی وی پر نشر کرنے کی درخواست کردی ہے ۔تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائزعیسٰی نے صدارتی ریفرنس کے فیصلے پر اضافی نظر ثانی درخواست داخل کر دی ہے ۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی درخواست کی ہے کہ درخواست کی سماعت ٹی وی پر لائیو نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔ انہوں نے درخواست میں کہا کہ جسٹس مقبول باقر،جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس یحیٰ آفریدی کوبھی بینچ کاحصہ بنایا جائے۔ جسٹس فائز عیسیٰ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے

کہ جسٹس یحیٰی آفریدی کے فیصلے میں میری درخواست کو قابل سماعت قرار دیا جائے اور 19جون 2020کےفیصلے کےپیرا گراف 2 تا11پرنظر ثانی کرکےواپس لیاجائے۔ واضح رہے کہ قاضی فائز عیسیٰ کی درخواست پر سماعت کے لیے جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا تھا، جسٹس منصور علی شاہ ، جسٹس مقبول باقر اور جسٹس یحیٰ آفریدی اس بینچ میں شامل نہیں ہیں ، جب کہ جسٹس فیصل عرب کی ریٹائرمنٹ کے باعث 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ، ان کی اہلیہ اور مختلف بار کونسلز نے سپریم کورٹ کا 19 جون کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے ، کیوں کہ جسٹس قاجی فائز عیسیٰ کیس میں سپریم کورٹ نے 19 جون کو مختصر فیصلہ جاری کیا تھا ، جس میں ریفرنس کالعدم قرار دے کر جائیدادوں کا معاملہ ایف بی آر کو بھیج دیا گیا تھا ، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اہل خانہ کی طرف سے جائیدادوں کا معاملہ ایف بی آر کو بھیجنے کے خلاف نظر ثانی اپیلیں دائر کی گئی تھیں۔

FOLLOW US