Monday January 20, 2025

ملتان جلسے کے بعد آصفہ بھٹو کا طاقتور تاثر قائم ، مریم نواز کا اظہارِ ناپسندیدگی مجھے کیسے اور شیڈو کردیا،اس کی تقریر بھی چھوٹی تھی اور میں نے اتنی زبردست تقریر کی۔

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی کی کی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے سیاست میں انٹری دیدی ہے اور آصفہ بھٹو کا ایک اچھا تاثر بھی قائم ہو گیا ہے۔ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشد شریف کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کا بطور وزیراعظم پاکستان پوری دنیا میں نام تھا اور دنیا ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی معترف تھی،یہ خوبیاں آصفہ بھٹو میں بھی نظر آرہی ہیں۔ اگر ملتان کے جلسے کی بات کی جائے تو مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آصفہ بھٹو سے لمبی تقریر کی اور حکومت پر تابڑ توڑ حملے بھی کیے ۔

لیکن آصفہ بھٹو کی چھوٹی سی تقریر نے مریم نواز کی تقریر کو بھی اوور شیڈو کر دیا۔مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل میں کام کرنے والے کچھ لوگوں سے ہماری بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اس حوالے سے ناپسندیدگی کا اظہار کیا کہ آصفہ بھٹو نے مجھے کیسے اور شیڈو کردیا،اس کی تقریر بھی چھوٹی سی تھی اور میں نے اتنی زبردست تقریر کی، حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا تھا،بھٹو کی شخصیت کا اثر آصفہ بھٹو پر بھی ہوگا۔ واضح رہے کہ آصفہ بھٹو نے گزشتہ دنوں پہلی مرتبہ کسی سیاسی جلسے میں شرکت کی تھی۔ آصف زرداری کی صاحبزادی ملتان میں ہوئے پی ڈی ایم جلسے میں شریک ہوئی تھیں اور انہوں نے ایک پراثر تقریر بھی کی۔ اس تقریر کے بعد سیاسی ناقدین کی جانب سے بھی آصفہ بھٹو کی تعریف کی گئی۔ آصف زرداری کی جانب سے 2018 انتخابات سے قبل بھی اعلان کیا گیا تھا کہ آصفہ بھٹو کو انتخابی میدان میں اتارا جائے گا، تاہم پھر اس اعلان پر عمل نہ ہوا اور صرف بلاول بھٹو اور خود آصف زرداری نے ہی انتخابات میں حصہ لیا۔ اب طویل عرصے بعد بلاول بھٹو کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد آصفہ بھٹو کو میدان میں اتارا گیا، لیکن ان کا سیاسی مستقبل اب بھی غیر یقینی سے دوچار ہے۔

FOLLOW US