Thursday May 9, 2024

مسلم لیگ نے ارکان اسمبلیوں سے مستعفی ۔ شہبازشریف ، مریم اور حمزہ مل کر قیامت کی چل چل گئے، حکومت کیلئے بڑا دھچکا

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف، نائب صدور مریم نواز اور حمزہ شہباز کے مابین ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی۔ذرائع کے مطابق تینوں کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی ڈی ایم کے لاہور میں ہونے والے جلسے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن
کے ارکان پنجاب اسمبلی 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں اسمبلیوں سے استعفے دینےکا اعلان کر سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے 3 بڑوں کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ پر بھی اتفاق رائے ہے۔ذرائع کا کہنا ہے مریم نواز نے شہباز شریف کو پی ڈی ایم کے جلسوں سے متعلق تفصیلات سےآگاہ کیا جب کہ کہ شہباز شریف نے مریم نواز کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق مشورے دیے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ مریم نواز نے شہباز شریف کی ہدایات سے اہم لیگی ارکان اسمبلی کو آگاہ کر دیا ہے۔

FOLLOW US