Monday November 25, 2024

کورنا فنڈز میں تحریک انصاف کی ریکارڈ کرپشن! ثبوت پیش کر دیئے گئے ، تہلکہ خیز انکشافات

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) اکرم خان درانی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی کرپشن منظر عام پر لانے والے ہیں جو انہوں نے کورونا فنڈ میں کرپشن کی ہے۔ اکرم خان درانی کا کہنا ہے کہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے گئے جبکہ ملے گئے پیسے میں سے چھ کروڑ پچپن لاکھ روپے استعمال ہی نہیں ، ماسک بھی مہنگے خریدے گئے. ایک ٹمریچر چیک کرنے والا آلہ بائیس ستائیس روپے کا آتا ہے جبکہ حکومت نے چھبیس ہزار روپے کا خریدہ گیا۔

اکرم درانی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے ایک طرف تو کرپشن فری پاکستان کا نعرہ لگایا گیا لیکن آج یہ بتا رہے کہ پچھلے دوروں میں کرپشن ہوئی، تحریک انصاف اور عمران خان پاکستان وک برباد کر چکے ہیں. ہیلتھ کارڈ دیتے وقت بھی پہلے اپنے لوگوں کو نوازا پھر دوسرے لوگوں تک پہنچا، میں کورونا فنڈز میں ہونے والی کرپشن کے ثبوت منظر عام پر لایا ہوں ، پندرہ آئٹمز کی کرپشن منظر عام پر لایا ہوں لیکن جو کرپشن ہوئی وہ پچاس آئٹمز ہیں۔

FOLLOW US