Friday January 24, 2025

بزدار حکومت لاہور کے مسائل حل کرنے میں ناکام، صاف ستھرا باغوں کا شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا

لاہور (ویب ڈیسک) صاف ستھرا باغوں کا شہر کچرے کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے صاف ستھرے اور خوبصورت ترین شہر کے طور پر مشہور لاہور اب بزدار حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے مسائل کا گڑھ بنتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 2 سال کے دوران لاہور شہر کی صفائی کی صورتحال انتہائی ابتر ہوگئی ہے۔ بزدار حکومت لاہور کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہے، شہر کی صفائی کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہ کی جا سکی۔

لاہور کی صفائی کا ٹھیکہ ایک ترک کمپنی کے سپرد تھا جس نے گزشتہ 2 سالوں میں بہتر کارکردگی نہیں دکھائی۔ بتایا گیا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں صوبائی دارالحکومت لاہور کی صفائی اور ستھرائی کا ٹھیکہ رواں ماہ ختم ہو جائے گا۔ ٹھیکے کے خاتمے کی روشنی میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ترک ٹھیکیدار کمپنی کے زیر استعمال مشینری املاک سمیت دیگر اشیاء 31 دسمبر تک ایل ڈبلیو ایم سی کو واپس کرنے کا نوٹس جاری کردیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سابقہ دور حکومت میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور ترک کمپنی کے درمیان شہر کی صفائی اور ستھرائی کا 7 سالہ معاہدہ 2011ء میں طے پایا تھا۔ جس کی میعاد رواں ماہ ختم ہوجائے گی۔ ایل ڈبلیو ایم سی نے ترک کمپنی سے 70 فیصد خراب مشینری کے ساتھ ساتھ لاک بکس بھی واپس کرنے کی ہدایات جاری کیں ہے۔

FOLLOW US