Friday January 24, 2025

پیپلز پارٹی کا این ایل جی کی درآمد کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ۔ دو سالوں میں ایل این جی کی مد میں قومی خزانے کو 122 ارب کا نقصان پہنچایا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پیپلز پارٹی نے این ایل جی کی درآمد کی شفاف تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی سکینڈل کرپشن اور حکومت کی نااہلی کی بدترین مثال ہے۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان بلاول بھٹو کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ صرف امسال ایل این جی تاخیر سے منگوانے سے قوم کو 36 ارب کا ٹیکہ لگاہے ،مجموعی طور پر دو سالوں میں ایل این جی کی مد میں قومی خزانے کو 122 ارب کا نقصان پہنچایا گیا ، قومی خزانے کو اتنا بڑا نقصان پہنچانے کا ذمہ دار کون ہے تحقیقات کی جائے ۔

انہوںنے کہا کہ تحقیقات کر کے قوم کو بتایا جائے کہ کس نے نااہلی برتی اور کس نے کرپشن کی ،دوسروں کو طعنے دینے والے وزیراعظم ذرہ اپنے اعمال پر بھی غور کریں ، کیوں نیب کو اتنی بڑی کرپشن اور نااہلی نظر نہیں آ رہی ،نیب اور انصاف کے اداروں کی اتنے بڑے سکینڈل پر خاموشی پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں ۔سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ کیا احتساب اور سزائیں صرف اپوزیشن کیلئے ہیں حکومت کو کھلی چھوٹ ہے جو چاہے کرے ۔ایک بار پھر پاکستان میں احتساب کے نام پر ہونے والا انتقام بے نقاب ہو چکا ہے ۔

FOLLOW US