Friday January 24, 2025

وزیراعظم آج دیر رات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خصوصی خطاب کریں گے کرونا وائرس کیخلاف اقدامات کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم آج دیر رات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خصوصی خطاب کریں گے۔ پی ایم ہاوس کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق وزیراعطم عمران خان آج رات ایک مرتبہ پھر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے سیشن کے دوران کرونا وبا سے متعلق گفتگو جاری ہے، وزیراعظم عمران خان بھی خطاب کے دوران کرونا وائرس کیخلاف اقدامات کے حوالے سے اظہار خیال کریں گے۔

خطاب ویڈیو لنک کے ذریعے کیا جائے گا۔ اجلاس میں شریک دیگر ممالک کے سربراہان بھی بذریعہ ویڈیو لنک ہی خطاب کریں گے۔ وزیر اعظم کا خطاب آج رات 12 بجے کے بعد نشر کیے جانے کا امکان ہے۔ خطاب پاکستانی ٹی وی چینلز پر بھی نشر کیا جائے گا۔ وزیراعظم رواں سال اس سے قبل بھی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کر چکے۔ گزشتہ اجلاس میں بھی وزیراعظم نے بذریعہ ویڈیو لنک ہی خطاب کیا تھا۔ کرونا وبا کی وجہ سے رواں سال اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سیشنز کے دوران کسی ملک کے سربراہ نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر کا دورہ نہیں کیا۔

FOLLOW US