Friday January 24, 2025

مریم نواز مبارک ہو اسحاق ڈار کی بدولت نواز شریف عالمی سطح پر چور ثابت ہو گئے، بیچارہ گیا تھا بی بی سی ہیروبننے ، زیرو بن کے اور رسوا ہو کر واپس آیا،حیران کن انکشاف

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ مریم مبارک ہو اسحاق ڈار کی بدولت نواز شریف عالمی سطح پر چور ثابت ہوئے۔اسحاق ڈار کے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو پر فیصل واوڈا نے ردعمل میں کہا کہ بیچارہ گیا تھا بی بی سی ہیروبننے، زیرو بن کے اور رسوا ہو کر واپس آیا۔انہوں نے لکھا کہ مریم مبارک ہو اسحاق ڈار کی بدولت نواز شریف عالمی سطح پر چور ثابت ہوئے تم سب کی قسمت میں جیل،جلا وطنی،ذلت ہے۔وفاقی وزیرفیصل واوڈا نے ٹوئٹ میں لکھا کہ بس ان کو اقتدار واپس دے دو

توسب بیماریاں ختم۔قبل ازیں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے مفرور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے بی بی سی پر انٹرویو پر شاعرانہ ٹوئٹ میں کہا کہ خیر بدنام تو پہلے بھی بہت تھے لیکن تجھ سے ملنا تھا کہ پر لگ گئے۔اس ٹوئٹ کو الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر خاصی پذیرائی ملی۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کرپٹ مفرور افراد نے پاکستان کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ذاتی جائیدادیں بنائیں اور غیر ملکی میڈیا میں ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ان کو این آر او نہیں دیں

FOLLOW US