Wednesday May 15, 2024

پی ڈی ایم کا لاہور جلسہ ، بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کی تصدیق ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے لاہور میں ہونے والے جلسے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی شرکت کی تصدیق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لاہور کے جلسے میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری خود شریک ہوں گے ، چیئرمین پیپلزپارٹی کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ملتان کے جلسہ میں آصفہ بھٹو زرداری کی شرکت کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ملتان میں ہونے والے جلسے میں آصفہ بھٹو زرداری نے پیپلزپارٹی کی نمائندگی کی تھی ، اس کی تصدیق بھی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ہی کی تھی ، اور کہاتھا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے کورونا مین مبتلاء ہونے کے بعد آصفہ بھٹو زرداری ان کی جگہ جلسے میں شریک ہوں گی جب کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع بلاول بھٹو زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے۔
یاد رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی عالمی وباء کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں ، جن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ، جس کے بعد چیئرمین پیپلزپارٹی نے خود کو قرنطینہ کرلیا ، اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے بتایا کہ انہیں معمولی علامات ہیں ، تاہم وہ گھر سے کام جاری رکھیں گے،۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی جماعت پیپلزپارٹی کے فاوَنڈیشن ڈے کے موقع پر ویڈیولنک کے ذریعے سے خطاب کریں گے۔ اپنے پیغام میں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماسک لازمی پہنیں اور کورونا وائرس سے بچنے کے لیے احتیاط بھی کی جائے۔

FOLLOW US