Tuesday May 21, 2024

نیب نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس

کراچی (نیوز ڈیسک) نیب نے پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے مولانا فضل الرحمان کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کے لیے طلب کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو 10 دسمبر کو نیب آفس پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے ۔ اس سے قبل خیبرپختونخوا نیب کی طرف سے طلب کیے گئے گل اصغر اور نور اصغر 10 دسمبر کو نیب آفس میں پیش ہوں گے ، ان دونوں افراد کا مولانافضل الرحمان کے ساتھ قریبی تعلق بتایا جاتا ہے ، جس کی بناء پر گل اصغر اور نور اصغر کو آمدن سے زائد اثاثہ جات ،

کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے الزام پر طلب کرلیا گیا ، دونوں افراد کو 10دسمبر صبح 11 بجے طلب کیا گیا جہاں نیب کی مشترکہ انویسٹی گشن ٹیم ان سے مختلف سوالات کرے گی۔ یاد رہے کہ چیئرمین نیب نے مولانا فضل الرحمان اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف بدعنوانی کیسز کی انکوائری کی منظوری دی تھی ، اجلاس میں بلین ٹری سونامی کیس کیخلاف جاری تحقیقات کا بھی جائزہ لیا گیا، بدعنوانی کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ، اعلامیہ نیب کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مختلف کیسز کی انکوائریوں اور ریفرنسزدائر کرنے سمیت جاری کیسز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں تمام انکوائریوں کو شفاف انداز اور میرٹ پر مکمل کرنے کی ہدایت کی ، اجلاس میں بلین ٹری سونامی کیس میں نوابزادہ محمود زید اور دیگر کیخلاف جاری تحقیقات پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں مولانا فضل الرحمان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری دی گئی اسی سلسلے میں حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف قومی احتساب بیورو کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ، جہاں نیب نے ان کے قریبی ساتھیوں کو طلب کرلیاہے۔

FOLLOW US