Wednesday November 27, 2024

مریم نواز شریف اور آصفہ بھٹو زرداری کے درمیان مقابلہ پڑ گیا ۔!!اگلے الیکشن میں کون میدان مارنے و الا ہے ؟ حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک ) سینئر تجزیہ کار عارف نظامی نے نجی ٹی وی پروگرام میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم کےملتان جلسے کی کامیابی کا سہرا حکومت کو جاتا ہے کیونکہ پہلے یہ کہا جاتا رہا کہ جلسہ نہیں ہوگا پھر اجازت دی ۔ان کا کہنا تھا کہ میرے مطابق آصفہ بھٹو زرداری کا خطاب زبردست تھا،مریم نواز اور آصف میں مقابلہ پڑے گا کہ کون آگے نکلتا ہے ۔میں سمجھتا ہوں کہ قائداعظم کے بعد ذوالفقار علی بھٹو بڑے زیرک سیاستدان تھے ، پی پی کا یوم تاسیس تو ہو گیا لیکن عوام کو آج تک روٹی کپڑا اورمکان نہیں مل سکا ۔

اگر عمران خان چین سے حکومت کرنی ہے تو شہباز شریف کی بات پر غور کریں اور نیشنل ڈائیلاگ کی طرف جائیں ۔ دوسری جانب معروف تجزیہ کار مظہرعباس نے کہا ہے کہ ملتان میں آصفہ بھٹو کو باقاعدہ لانچ نہیں کیا گیا وہ ایک ٹیسٹ تھا۔ ان کو دیکھا گیا کہ وہ کیسے تقریر کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی تو بلاول بھٹو کو بہت وقت لگے لگا۔بے نظیر کی شہادت کے بعد پارٹی کی پوزیشن پہلے جیسی نہیں رہی۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کا فی الحال کوئی متبادل نہیں لیکن ان کیلئے بڑا مسئلہ پنجاب میں دوبارہ واپسی ہے۔مظہرعباس نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کی لانچنگ پہلا الیکشن ہوتا ہے۔ جب آصفہ پہلا الیکشن لڑیں گی تو وہ ان کی لانچنگ ہوگی۔

FOLLOW US