Friday January 24, 2025

سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ 9 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی، سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ نے عہدے سے ہٹانے کیخلاف اپیل دائر کی تھی، سپریم کورٹ کا 5 رکنی بنچ 9 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی ان کو عہدے سے ہٹانے جانے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔ سابق جج شوکت عزیز صدیقی سپریم جوڈیشل کونسل کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی۔ چیف جسٹس نے سماعت کیلئے جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ مقرر کردیا ہے۔

لارجر بنچ 9 دسمبر کو کیس کی سماعت کرےگا۔یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج شوکت عزیز صدیقی کی برطرفی کے معاملے پرفیصلے کیخلاف اپیل پر جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ کیس 15 نومبر کو سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ مئوقف اختیار کیا گیا کہ 13 فروری کی سماعت میں کیس مارچ کے تیسرے ہفتے تک ملتوی کیا گیا تھا مئوقف اختیار کیا گیا کہ کیس میں عوامی مفاد، عدلیہ کی آزادی، قانون کی حکمرانی جیسے اہم سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ مئوقف اختیار کیا گیا کہ کیس میں درخواست گزار کے آئینی اور قانونی حقوق جڑے ہیں۔ اس سے قبل بھی انہوں نے فروری میں اپیل دائر کی تھی لیکن سپریم کورٹ نے سابق جج جسٹس شوکت صدیقی کی برطرفی کے خلاف اپیل پر سماعت مارچ تک ملتوی کردی تھی اور ریمارکس میں کہا تھا کہ مناسب ہوگا قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد درخواست کو سنا جائے۔تاہم اب جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس کا فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ نے لارجربنچ نے فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس کو حکومتی بدنیتی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

FOLLOW US