Monday November 25, 2024

پاکستان بھر میں بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہونے کو تیار اکثرعلاقوں میں بارش ہو گی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان بھر میں بارشیں برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ہونے کو تیار، 7 اور 8 دسمبر کو ملک کے اکثرعلاقوں میں بارش ہو گی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں چند روز کے وقفے کے بعد بارش کا ایک نیا سلسلہ بادل برسائے گا۔ محکمہ موسمیات نے اگلے ماہ کے پہلے ہفتے کے دوران ملک بھر میں بارشوں کی پیش گوئی کر دی ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں دوبارہ سے بادل برسیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ کچھ دن میں ملک میں داخل ہو گا

جس کے بعد دسمبر کے پہلے ہفتے کے اختتام پر ملک کے اکثرعلاقوں میں بارش ہو گی۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، جبکہ مزید بتایا گیا ہے کہ شہر قائد کراچی میں اس بار سردی کا دورانیہ طویل ہو گا۔ اگلے 24 گھنٹے کیلئے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔ جبکہ پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ یہاں یہ واضح رہے کہ نومبر کے ماہ میں 2 مغربی سسٹم ملک کے کئی علاقوں میں بارش برسا چکے، جبکہ شمالی علاقہ جات میں توقع سے زائد برفباری بھی ہوئی۔ غیر متوقع بارش اور برفباری کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم انتہائی سرد ہو چکا۔ جبکہ بارش کے نئے سلسلے کی آمد کے بعد سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

FOLLOW US