Sunday January 26, 2025

کل میٹرو بس سروس بند کرنے کااعلان

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے شہرملتان میں کل میٹرو بس سروس بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کے باعث انتظامیہ نے ملتان میں کل میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کردیا۔پی ڈی ایم کی جانب سے ہر صورت کل قلعہ کہنہ قاسم باغ میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد سے شہر میں سیاسی پارہ ہائی ہوگیا ہے۔ایسے میں حکومت نے ملتان شہر میں کل میٹرو بس سروس بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر قمر الزمان قیصرانی کا کہنا ہے کہ کل میٹرو بس سروس بند رہے گی جبکہ شہر میں چلنے والی بس سروس بھی بند رہے گی۔

FOLLOW US