Sunday January 26, 2025

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی طبیعت ناساز ہوگئی، عارضہ قلب کے باعث اے ایف آئی سی میں منتقل،ان کا کورونا ٹیسٹ بھی کرلیا گیا ہے۔

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی طبیعت ناساز ہوگئی، انہیں عارضہ قلب کے باعث اے ایف آئی سی میں منتقل کردیا گیا، میر ظفر اللہ جمالی کا کورونا ٹیسٹ بھی کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو طبیعت ناساز ہونے پر آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی میں منتقل کردیا گیا ہے۔ میر ظفراللہ جمالی کو عارضہ قلب کے باعث سی سی یو منتقل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ میر ظفراللہ جمالی کڈنی اور عارضہ قلب کا شکار پہلے سے ہی ہیں۔ میر ظفر اللہ جمالی کا کورونا ٹیسٹ بھی کرلیا گیا ہے، جس کی رپورٹ کا انتظار کیا جا رہا ہے۔میر ظفر اللہ جمالی کو رواں سال مئی بھی کورونا ہوا تھا۔

FOLLOW US