Sunday January 26, 2025

مولا ما فضل الرحمان کبھی پاکستان زندہ باد نہیں کہیں گے سابق جرنیل کےدعوے نے پاکستانیوںکو چونک جانے پر مجبور کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد سے لیکر بڑے رہنما سب جھوٹے اور مکار ہیں،مولانا فضل الرحمن پر جتنا بھی جبر کرلیا جائے وہ پاکستان زندہ باد نہیں کہے گا،حکومت کا فرض ہے کہ وہ پی ڈی ایم کے منفی پراپیگنڈہ کا تگڑا جواب دیکر انکے جھوٹ بے نقاب کرے،پاک فوج جمہوریت کی حمایت میں کھڑی ہے اور ہو سکتا ہے کہ کسی وقت ایک پریس کانفرنس کر کے پی ڈی ایم کے تمام جھوٹوں کا پردہ چاک کر دے،جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب نے ایک گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن پر جتنا بھی جبر کر لیا جائے وہ کبھی پاکستان زندہ باد کا نعرہ نہیں لگائیں گے کیونکہ انکے والد محترم کی تاریخ بھی سامنے ہے،نواز شریف سے متعلق کہا کہ وہ جھوٹوں کے سردار ہونے کے ساتھ بدقسمتی ہے کہ انکے بڑے رہنما بھی روانی سے جھوٹ بول رہے ہیں،اور انکے جھوٹوں کے خاتمہ کے لیے حکومت وقت کو سامنے آنا چاہیے اور عوام کو بتائے،اور یہ بھی ممکن ہے کہ خود فوج کسی بھی لمحہ ایک پریس کانفرنس کر کے پی ڈی ایم کے جھوٹوں کے بے نقاب کرے۔

FOLLOW US